وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سکھر اور حیدرآباد روانہ

کراچی:  وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر سکھر اور حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزرا احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مولانا اسد محمود، امین الحق، قمرزماں کائرہ اور ناصر حسین شاہ بھی وزیراعظم ک ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 306 کلومیٹر طویل سکھر اور حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب س وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی خطاب کریں گے۔

اس منصوبے کے تحت تمام بڑے شہر ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیںگے، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔