ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو
ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی بلاسود و رعایتی قرضہ اسکیم کے دوبارہ اجرا کا اعلان

کراچی:حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم کے دوبارہ اجرا کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے اس اسکیم کو ’’پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم‘‘ کا نیا نام دیا ہے، جبکہ سابقہ دور حکومت میں اس سکیم کا نام’’پرائم منسٹرز کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم‘‘ رکھا گیا تھا۔ اس اسکیم کو یکم جولائی 2022ء کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اسکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7فیصد تک) پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیے جائیں گے۔ پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی۔ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے وہ تمام شہری اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں، جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہے۔ آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18برس ہوگی جبکہ کم سے کم مطلوبہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔