وفاقی وزیر خورشیدشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر خورشیدشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو

نیب نے خورشیدشاہ کوعلاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

سکھر:احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خورشیدشاہ کوعلاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے خورشیدشاہ کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کی بیرون ملک علاج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی وزیر خورشیدشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے خورشیدشاہ کو علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی اور10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔