میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو
میرے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں تھا، میں نے چار دیواری کے اندر رہ کر جدوجہد کی، فائل فوٹو

ارشد شریف کیس۔جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد:صحافی اوراینکر پرسن ارشد شریف کیس کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں ہوا۔دوران اجلاس ایس پی صدر کو ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے خاندان اور دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جے آئی ٹی ارشد شریف کیس پر روزانہ میٹنگ کرے گی اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔