الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

نوازشریف کی جنوری کی دوسرے ہفتے میں واپسی کا امکان

لاہور:سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی جنوری کی دوسرے ہفتے میں واپسی کا امکان ہے۔نواز شریف کی واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا چاہتے ہیں،لیکن پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے نوازشریف کو اسلام آباد لینڈکرنے کا مشورہ دیاہے۔

ذرائع کامزید کہناہے کہ نوازشریف وطن واپسی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے ۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف کی واپسی سے قبل بجلی اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔