پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی۔فائل فوٹو
پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی۔فائل فوٹو

آسٹریلیا،پولیس مقابلے میں 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے مضافاتی علاقے میں پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک،2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراتو وہاں موجود مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے خاتون سمیت 2 نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 58 سالہ پڑوسی بھی مارا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔

پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خاتون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ہلاک پولیس افسران کی شناخت 26 سالہ میتھیو آرنلڈ اور 29 سالہ رشل مک کرو کے نام سے ہوئی جبکہ 58 سالہ پڑوسی ایلن ڈائر بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے۔

ہلاک ہونے والے حملہ آوروں میں لاپتہ شخص سابق اسکول پرنسپل 46 سالہ ناتھانیل ٹرین، اس کا بھائی 47 سالہ گارتھ ٹرین اور 45 سالہ بھابھی اسٹیسی گارتھ ٹرین شامل ہیں۔