جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیرگرفتار
امیر شفیق الرحمٰن کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ۔
December 13, 2022 · بام دنیا
پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پرعائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔فائل فوٹو
ڈھاکہ:بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پرعائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔
ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔