پشاور(اُمت نیوز)پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق دستی بم پھٹنے سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حاجی جاویدکے صاحبزادے حسین جاوید کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آرہی ہیں، دو دن قبل بھی گھرکی چھت پرملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
حسین جاوید کا کہنا ہےکہ گھر کی چھت پر دستی بم پھینکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے خود دی تھی۔
Tags latest news latest urdu news taza tareen urdu khabren urdu news صوبائی وزیر حملہ