فرانس ٹرک حملے

فرانس، ٹرک حملے میں ملوث خاتون سمیت 8 افراد کو قید کی سزا

فرانس(اُمت نیوز))فرانسیسی شہر نیس میں 2016 کے ٹرک حملے پر عدالت نے خاتون سمیت 8 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں ملوث 2 افراد کو 18 سال قید، جبکہ ایک کو 12 سال قید کی سزاسنائی گئی۔ حملے میں ملوث باقی 5 افراد کو 2 سے 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تمام ملزمان پر حملہ آور کو ہتھیار کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ کے الزامات تھے۔
جولائی 2016 میں حملہ آور کے ٹرک ہجوم پر چڑھانے سے 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد 31 سالہ تیونسی حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔