بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولننگ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پرپولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں یونین کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنوں کی خواتین، کسانوں، مزدوروں اور غیر مسلموں کی مجموعی طور پر 4 ہزار 788 مخصوص نشستوں میں سے 2 ہزار 310 نشستوں پر آج انتخاب ہو رہا ہے، 1 ہزار 734 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 744 نشستیں خالی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 610 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ان انتخابات کے لئے 32 ڈی آر اوز، 131آر اوز،145 اے آر اوز، 597 پریزائیڈنگ آفیسرز اور 597 پولنگ آفیسرزخدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

خواتین کی مخصوص 2 ہزار82 نشستوں میں سے 768 پر بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں اور 1 ہزار 295 نشستوں پر پولنگ جاری ہے ۔کسان کی مخصوص 902 نشستوں میں سے 412 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ 480 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔مزدوروں کی مخصوص 902 نشستوں میں سے 408 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ 488 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔اقلیتوں کی مخصوص 902 نشستوں میں سے 146 نشستوں پر امیدور بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں اور 47 نشستوں پر پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔