لاپتا افراد کیس: پولیس نے 3 افراد کا سراغ لگا لیا،رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد  کیس سماعت کے دوران 3 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش  کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں  5 لاپتا افراد   کی بازیابی سے معلق درخواستوں  کی سماعت  ہوئی، پولیس نے 3 افراد  کا سراغ لگاتے ہوئے پیش رپورٹ پیش پر عدالت کو آگاہ کردیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تیننوں افراد کو سہراب گوٹھ اور اسٹیل تائون  پولیس نے گرفتار  کرلیا۔ عدالت نے تینوں  افراد  کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔