گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ فائل فوٹو
گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ فائل فوٹو

بٹگرام،مسافر وین دریا میں جاگری،7 مسافر جاں بحق

بٹگرام:جمبیڑہ کے مقام پر مسافر وین دریا میں گرنے سے 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی،جبکہ 13 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حادثہ جمبیڑہ کے مقام پرپیش آیا، مسافر وین تیز رفتاری کے باعث پہاڑ سے نیچے دریا میں جاگری، وین میں خواتین اور بچوں سمیت 30 مسافر سوار تھے، پولیس ذرائع کے مطابق 7 مسافروں کی لاشیں اور 10 زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ڈوب کر لاپتہ ہونیوالے مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

قامی لوگوں نے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 والے دریا کا پانی ٹھنڈہ ہے ابھی کام نہیں کرسکتے کا بہانہ لگا کر چلے گئے ہیں۔ لواحقین اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔