اسلام آباسد: متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار اعظم سواتی کی ضمانت بعدازگرفتاری کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا،اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ 16 دسمبر تک مؤخرکردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے تبادلے کے باعث اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا،اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جج اعظم خان نئے سپیشل جج سینٹرل تعینات ہو گئے ،وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جج اعظم خان کی ہائیکورٹ نے بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔جج کے تبادلے کے باعث ضمانت کا فیصلہ 16دسمبرتک مؤؐخر کر دیاگیا۔