ہیڈ کوارٹر سرگردان چوک میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا،فائلفوٹو
ہیڈ کوارٹر سرگردان چوک میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا،فائلفوٹو

میرانشاہ میں خودکش حملہ،4افراد جاں بحق

میران شاہ:شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں واقع ہیڈ کوارٹر سرگردان چوک میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی زیادہ تعداد راہگیروں ہے جبکہ نے لاش و زخموں کو فوری طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔