لاہور کی مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور (اُمت نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رات 10 بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے کہا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں۔
عدالتی حکم کے مطابق ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے، جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند ہوں گے۔ اتوار کے روز تمام مارکیٹس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے بند ہوں گی۔