کراچی (اُمت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بہت عزت اور پاکستان کے عوام نے پیار دیا ہے، کسی بھی دکان پر کچھ خریدنے کیلئے جاؤں تو دکاندار پیسے لینے سے منع کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے میرے ٹی 20 کیرئیر میں بہت تبدیلی آئی، جب ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ جیتا تو ملک بھر سے بہت پیار ملا۔
اپنے ماضی کے بارے میں قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے پشاور میں کرکٹ کھیلنا آج بھی مشکل لگتا ہے کیوں کہ وہاں والدین اپنے بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔
وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہے ، لوگ بچوں کو اب اکیڈمی بھیجنا شروع ہو گئے ہیں ، میں نے کھیل کی ابتداء ٹیپ بال سے کی تھی۔
کپتان بابر اعظم سے دوستی سے متعلق رضوان کا کہا تھا کہ کپتان سے اچھی دوستی اور تعلق ہیں۔