سوات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق رکن قتل

سوات(بیورورپورٹ) تحصیل چارباغ کے گاؤں اشاربنڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق رکن محمد کو قتل کردیا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد ولد امیرزرین سکنہ اشاربنڑ کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول محمد امن کمیٹی کے سابق رکن تھے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔