فرانس(اُمت نیوز)فرانس سے برطانوی ساحل کی جانب سفر کرنے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، چار افراد ہلاک جبکہ 43 کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی بحریہ کی لائف بوٹس، ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
حکومتی ترجمان نے بتایا کہ حکام کو اطلاع ملی کہ ایک تارکین وطن کی کشتی سمندری گزر گاہ میں مشکل کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی طرف سے کیے گئے تلاش اور ریسکیو آپریشن میں حادثے کے دوران 4 اموات کی تصدیق ہوئی۔۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لندن ریڈیو کے مطابق 43 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔