امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تبصرہ کیا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس لیکن فٹبال ورلڈ کپ 2022 مراکش کے نام رہے گا۔
اخبار نے لکھا کہ فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس ذرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔سیمی فائنل میں مراکش کی شکست نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موروکو فیز کو اداس کردیا ہے۔
تاہم میگا ایونٹ میں ناقابل فراموش کارکردگی سے مراکش نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور سب اس کے ہی گن گا رہے ہیں اور شاندار الفاظ میں اسے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
مراکش کی تعریف کرنے والوں میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی شامل ہے جس نے افریقی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شاندار اور عرصہ دراز تک نہ بھلائی جانے والی کارکردگی پر اسے انتہائی خوبصورت الفاظوں میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اخبار نے سیمی فائنل میں مراکش کی شکست کے بعد اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس لیکن فٹبال ورلڈ کپ 2022 مراکش کے نام رہے گا۔
اخبار نے مراکشی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی۔ بس ذرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی مراکش ٹیم ایک مشکل سفر طے کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں بڑے اپ سیٹ کرکے اور بڑی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔
فائنل فور میں پہلی بار جگہ بنانے کا اعزاز پانے والی پہلی عرب مسلم ٹیم مراکش نے دنیائے فٹبال کے بڑے ناموں بیلجیم، اسپین اور پرتگال کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔
ٹورنامنٹ میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو بھی کم نہیں رہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں وہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے اور کوارٹر فائنل مرحلے تک ایونٹ میں ایک بھی گول نہیں کھایا۔