اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت،اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انہیں 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی،عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرالیکشن کمیشن کی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔