اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بادی النظر میں سابق وزیراعظم عمران خان کا جمع کرایا گیا ڈکلیئریشن غلط ہے،عمران خان نے گوشواروں میں تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں،عمران خان نے تحفوں کی فروخت سے حاصل رقم کی تفصیلات ظاہر نہ کیں ۔
تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،عمران خان کے خلاف شکایت کوباقاعدہ سماعت کیلیے منظور کیا جاتا ہے،عدالت نے کہاکہ عمران خان 9 جنوری کو ٹرائل کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔