پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔فائل فوٹو
پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔فائل فوٹو

بھارت میں زہریلی شراپ پینے سے 39افراد ہلاک

ممبئی:بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سارن  میں زہریلی شراپ پینے سے 39افراد کی موت ہو گئی ۔

نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ دو روز قبل بہار کے ضلع سارن میں زہریلی شراب پینے کے بعد متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 3 افراد راستے میں ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ 36 افراد کل اور آج دوران علاج چل بسے ۔پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں سالانہ پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے جس میں سے لگ بھگ 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے ۔ رواں سال ماہ جولائی میں بھی  بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔