ترکیہ(اُمت نیوز)ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرم اماموغلو کو سرکاری عہدیداروں کی بےعزتی کرنے پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔
2019 میں میونسپل انتخابات میں کامیابی کے بعد اماموغلو نے ایک تقریر کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کے متعلق ہتک آمیز گفتگو کی تھی۔
عدالت نے انہیں دو برس سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سیاسی سرگرمیوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اپیلٹ کورٹ سے اس سزا کی تصدیق ہونا باقی ہے، فیصلے کے بعد اماموغلو کے حامیوں نے میونسپلٹی ہیڈکوارٹرز کے باہر ریلی نکالی۔
واضح رہے کہ اماموغلو کا تعلق اپوزیشن جماعت سے ہے، انہیں آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں صدر طیب اردوان کے مدمقابل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن فی الوقت اپوزیشن نے اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔