چین کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل
امریکی پابندیوں کا مقصدچین کے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کو محدود کرنا ہے
December 15, 2022 · بام دنیا
واشنگٹن (اُمت نیوز)امریکا نے چین کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
واشنگٹن سے امریکی محکمہ تجارت کے مطابق بلیک لسٹ میں شامل چینی کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرسکیں گی۔
امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصدچین کے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کو محدود کرنا ہے۔