نیویارک (اُمت نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات کے مسائل ہیں۔ سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے۔
نیویارک میں جی 77 کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ جی 77 ملکوں کی معیشت کی بحالی میں مل کر مدد کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی بھی ترقی پذیر ملکوں کےلیے چیلنج ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ لاس اینڈ ڈیمج فنڈ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کیلئے اہم ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی معاشی مسائل میں سے ایک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ ممالک سے کاربن اخراج میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔