کراچی (اُمت نیوز)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے کراچی میں تیاریاں شروع کردیں، انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ اس کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔ کھلاڑیوں نے پچ کا بھی جائزہ لیا۔
ٹیسٹ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کیا جبکہ پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ لیا، جو ملتان کی طرح اسپینرز کے لیے سازگار بتائی جارہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کا نیٹ سیشن شروع ہوا۔
اس سیشن کے دوران سرفراز احمد دیر تک وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے جبکہ رضوان نے بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1603302622471020546?s=20&t=TvZG5R7YGXhbfQ-MD90bywخیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہوگا۔ سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔