نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو
نورعالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔فائل فوٹو

عمران خان قالین کا تحفہ بھی گھر لےگئے’

 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے انکشاف  کیا ہےکہ حزب اسلامی افغانستان نے وزیر اعظم عمران خان کو قالین کا تحفہ دیا تھا، انہوں نے اس کی قیمت 32 ہزار روپے لگوائی اور ایک ہزار روپے میں قالین گھر لے گئے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان 2022 تک توشہ خانے سےکروڑوں کے تحائف کم قیمت پر خرید کر لے جاتے رہے۔

سابق وزیر اعظم  قالین، زیتون کا تیل، عود کی خوش بو اور کھجوریں تک سمیٹ کر بنی گالہ لے گئے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے اپنے دعووں کے حق میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کر دیے۔انہوں نے بتایا کہ حزبِ اسلامی افغانستان نے عمران خان کو ایک قالین دیا، جس کی قیمت عمران خان نے 32 ہزار لگوائی اور وہ قالین ایک ہزار روپے میں لے کر چلتے بنے ، ایک ہزار کا قالین تو پھیری والے بھی نہیں بیچتے۔

نور عالم خان نے  مزید کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے جو تحائف نکالے ان میں ہار، گھڑی، انگوٹھی اورکانوں کی بالیاں بھی شامل تھیں ۔