فائل فوٹو
فائل فوٹو

اظہرعلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی:پاکستانی کرکٹر اظہرعلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھاکہ کل میرے کیریئرکا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کی آواز بھرآئی ، ان کاکہناتھاکہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ،پاکستان کرکٹ اور نوجوانوں کو سپورٹ کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کو بہت مس کیا ہے،ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مختلف اوقات میں میری مدد کی ، ماضی میں انجری کا شکار بھی رہا لیکن ہر ایک کا الگ الگ نام لینا ممکن نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹیم منیجمنٹ ہمیشہ اچھا ہی فیصلہ کرتی ہے لیکن انہیں کسی نے نہیں کیا، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا، 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش تھی ، ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں کچھ معاہدے ہیں، وہ جاری رکھوں گا ۔