نئی دہلی: جارحیت پسند بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل ’’اگنی-5‘‘ کو مقامی طور پرتیارکیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹرکے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڑیشہ کےعبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔دو روز قبل ہی بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔