کراچی (اُمت نیوز)اپنی تصویر لے کر موبائل ایپ پرحاضری کیوں نہیں لگائی؟ سندھ پولیس کے 776 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔
پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ سب کے پاس اسمارٹ فون یا انٹرنیٹ ڈیٹا کی سہولت نہیں ہوتی، موبائل ایپ پر حاضری کیسے لگائیں؟
ایس ایس پی امجد شیخ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر اہلکار کو ڈیوٹی پر پہنچ کر تصویر لے کر حاضری لگانا ضروری ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گن مین ہو یا وی آئی پی اسکواڈ کے اہلکار سب کو موبائل ایپ سے حاضری یقینی بنانا ہے، کسی کے پاس اسمارٹ فون نہیں تو ساتھی اہلکار کے موبائل سے تصویر بھیجے۔
آئی جی سندھ نے جعلی حاضریاں روکنے کیلئے ایپ متعارف کروائی ہے