ٹیکساس(اُمت نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کی نیول ایئر اسٹیشن جوائنٹ ریزرو بیس میں ایک ایف 35 بی لڑاکا طیارے کو دوران لینڈنگ حادثہ پیش آ گیا۔
وزارت قومی دفاع نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارہ حادثے کے دوران ہی خود کو اجیکٹ کرلیا تھا، جس سے وہ حادثے میں محفوظ رہا۔
سوشل میڈیا پر طیارے کی لینڈنگ اور پائلٹ کے اجیکٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
ایف 35 لڑاکا طیارہ رن وے کے اوپر ہی پرواز کر رہا تھا، طیارے میں یہ صلاحیت ہے کہ اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران افقی سطح کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ عمودی طور پر ہی ٹیک آف اور لینڈ کرسکتا ہے۔
پائلٹ نے طیارے کو عمودی انداز میں لینڈ تو کرلیا لیکن بعد ازاں طیارے نے ایک غوطہ لگایا اور اپنے اگلے حصہ کے بل رن وے پر گر کر گھومنے لگا۔
FORT WORTH, Texas – An F-35B Lightning fighter jet from Lockheed Martin crashed during a test flight on Thursday morning.
The incident occurred around 10:15 a.m. on Naval Air Station Joint Reserve Base Fort Worth and Lockheed property. pic.twitter.com/OUihxqOKVu
— Denn Dunham (@DennD68) December 15, 2022
پائلٹ سے قابو نہیں ہوا تو اس نے اجیکٹ کرلیا اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتر گیا۔