بیجنگ،پابندیوں میں نرمی کے بعد کورونا سے 2 اموات

چین(اُمت نیوز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہارنے والے دونوں افراد سرکاری چینی میڈیا کے سابق صحافی تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں دونوں افراد کی کورونا سے اموات بالترتیب 8 دسمبر اور 15دسمبر کو ہوئیں۔
چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے7 دسمبر کے بعد سے کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں کی ہے۔ چین میں 7 دسمبر سے کورونا پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔