جنرل (ر) فیض حمید نے سیاست میں آنے کی تردید کردی

اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ (ر) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اس تاثر کی تردید میں اپنے گائوں لطیفال آئیں گے۔

جنرل (ر) فیض حمید کی ایک ویڈیو  جمعرات کو وائرل ہوئی جس میں وہ چکوال میں اپنے گائوں لطیفال میں ایک   تقریب میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی  کے مقامی رہنما ان  سے سیاست میں آنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اگرچہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ  کیا کہ یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے ایک کارنر میٹنگ کی ہے۔تاہم کچھ اخباری اور میڈیا کے نمائندوں کے مطابق تقریب جنرل (ر) فیض حمید کے گھر میں منعقد کی گئی تھی جہاں کچھ لوگ ان سے ملنے آئے تھے۔ فوجی افسران کی  ریٹائرمنٹ پران  کے گھروں میں تقریبات کا انعقاد عام بات ہے۔

تاہم ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی کھلبلی مچائی اورصحافی انصار عباسی نےجنرل فیض حمید سے اس معاملے پر بات کی۔

آئی ایس آئی کےسابق سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ نہ تواپنی ریٹائرمنت کو دو برس مکمل پر اور نہ ہی اس کے بعد بھی سیاست میں آئیں گے۔

فیض حمید نے شمع جونیجو کی اس دعوے کو بھی مکمل ‘‘جھوٹ’’ قرار دیا جس میں انہوں  نے کہا ہے کہ ’’عمران خان کے لئے اصل خطرہ پی ڈی ایم نہیں بلکہ انتہائی پیارے دوست جنرل  فیض حمید ہیں جو  پی ٹی آئی کو اس وقت ٹیک اوور کرنے کی تیاری کررہے ہیں جب عمران خان نااہل اور گرفتار ہوجائیں گے۔

شمع جونیجو نےیہ دعویٰ بھی کیا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے چکوال میں اجتماع خود منعقد کیا جہاں انہیں باضابطہ طور پر سیاست آنے کی دعوت دی گئی۔

جنرل (ر) فیض حمید نے انصار عباسی کو بتایا کہ وہ اپنے گائون میں تھے جب ان کے رشتے دار اور کچھ دیگرلوگ ملنے آئے۔ ان میں سے کسی نے انہیں سیاست میں شامل ہونے کے لئے کہا۔