ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگراور ملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے

               
December 17, 2022 · قومی
محکمہ موسمیات

فائل فوٹو

اسلام آباد:  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں دھند پڑنے کی توقع ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگراور ملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور رشکئی میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔