اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ:وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں اسمبلی تحلیل کو روکنے کے لئے آئینی و قانونی آپشنز پر حتمی مشاورت اور پرویز الہیٰ سے ہونیوالے رابطوں سے متعلق قیادت کو آگاہ کیا جائے گا

               
December 17, 2022 · قومی
وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے پیش نظر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں اسمبلی تحلیل کو روکنے کے لئے آئینی و قانونی آپشنز پر حتمی مشاورت اور پرویز الہیٰ سے ہونیوالے بیک ڈور رابطوں سے متعلق قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے معاملہ پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ میں ہو گا جس میں پارٹی کے سینئررہنما شریک ہوں گے۔