کراچی (امت نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ اب بھی شک ہے عمران خان 23دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ سکتےہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کےلیے 23دسمبر کا وقت کیوں لیا۔ انہیں ابھی توڑنے کا اعلان کردینا چاہئے تھا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کےپاس اب کوئی آپشن نہیں بچا اس لیے وہ اب عمران خان کا ہی ساتھ دینا چاہتےہیں ۔