عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔فائل فوٹو
عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔فائل فوٹو

اسمبلیاں توڑنےکےاعلان پر ن لیگی دھاڑیں مار کر رورہےہیں،فواد چوہدری

لاہور (امت  نیوز)  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نون لیگی جس طرح کورس میں دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں،اسمبلیوں کی تحلیل نے ان کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رد عمل میں فواد چوہدری نے لکھا کہ  اگر آپ ایک سیاسی جماعت ہوتے اور مافیا نہ ہوتے تو عوام کے پاس جانا اتنے شدید ردعمل کا باعث نہ بنتا۔