کراچی (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن بولنگ کی حکمت عملی بتادی۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ پر چوتھی اننگز مشکل ہوگی۔
پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 300 رنز زیادہ ہیں اور نہ ہی کم۔
دوسرے روز کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے نعمان علی کا کہنا تھا کہ دوسرے روز ابرار اور وہ اٹیک کریں گے، پچ سلو ہے لیکن بال اسپن ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار وکٹ لے گا تو پریشر پڑے گا اور انہیں بھی وکٹ ملے گی، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کو برتری لینے نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے انگلینڈ کے بیٹر بے خوف ہو کر کھیلتے ہیں، کل کا پہلا سیشن اہم ہوگا، گیند نئی ہے ٹرن ہوگی تو اس کو بیٹر کے لیے مینیج کرنا مشکل ہے۔