کراچی ٹیسٹ ، انگلینڈ کی آدھی ٹیم 147 رنز پر آئوٹ

کراچی (اُمت نیوز)کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیڈیم میںانگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے، بین ڈکٹ 26، اولی پوپ 51، جو روٹ اور ریک کرولی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔
پہلے سیشن میں پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھی وکٹ ابرار احمد نے 98 رنز پر حاصل کی۔
ابرار احمد نے 23 وں اوور میں بہت ہی شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا، اس گیند کی کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔