نوابشاہ میں تین بیٹیوں کے بعد دوران حمل چوتھی بیٹی کا معلوم ہونے پر شوہرنے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں سات سال قبل خاتون سویرا اور نعیم عرف راجہ قاضی نے پسند کی شادی کی تھی، جن سے انہیں تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
بعد ازاں دوران حمل جب شوہر کو چوتھی بیٹی کا معلوم ہوا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی اور اسی دوران شوہر نعیم عرف راجہ قاضی پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی سویرا کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے گھر منتقل کردی گئی جہاں ورثاء شدت غم سے نڈھال ہیں۔