کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کے مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔مہمان ٹیم کو54رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
قومی ٹیم نے دوسری اننگ میں دوسرے روزکے کھیل کے اختتام پربغیرکسی نقصان کے21رنز بنا لیے،مہمان ٹیم کواب بھی29رنز کی برتری حاصل ہے،اس وقت عبداللہ شفیق 14اور شان مسعود3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔
گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنا لیے تھے۔
یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔