لاہور(اُمت نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چوہدری شجاعت سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پرویزالٰہی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اگر آپ انہیں ہدایات جاری کردیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونےدوں گا لہٰذا موجودہ سیاسی بحران میں بطورسربراہ ق لیگ آپ اپنا کردار ادا کریں۔
آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کےارکان کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنےکی ہدایت جاری کریں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے بات کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔