فیفا ورلڈکپ کا اختتام کیا ہی سنسنی خیز تھا، وزیراعظم شہباز شریف

قطر(اُمت نیوز)قطر میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے سنسنی خیز فائنل پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈکپ کا اختتام کیا ہی سنسنی خیز تھا۔
وزیراعظم نے ارجنٹینا کےکپتان اور اسٹار فٹبالر میسی کی تعریف کرتے ہوئے ورلڈکپ کے میزبان ملک قطر کی بھی تعریف کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں سعودی عرب کا ارجنٹینا کو ہراکر اپ سیٹ کرنا اور مراکش کی شاندار کارکردگی میرے لیے یادگار رہیں گی۔
خیال رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ہے۔