اظہر علی کے کیرئیر کا افسوسناک اختتام ،آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ

کراچی : پاکستان کے اسٹار ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ انگلینڈ کےخلاف دوسری اننگز میں شان مسعود کے آؤٹ ہونے پر اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے اور لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اسٹار بلے باز اظہر علی نے کراچی ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا انہوں نے پہلی اننگز میں 45 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں صفر پر بولڈ ہوگئے ۔ اس طرح ان کے 12 سالہ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

واضح رہے کہ 37سالہ اظہر علی نے 96 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2019 میں سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد انھیں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپی گئی تھی جس کے بعد انھوں نے نو میچوں میں بطور کپتان فرائض انجام دیے۔