نیویارک:
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ مانگ لیا.ایلون مسک نے گزچتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا، کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟
Should I step down as head of Twitter? I will abide by the results of this poll.
— Elon Musk (@elonmusk) December 18, 2022
انہوں نے صارفین سے رائے مانگتے ہوئے یہ لکھا کہ صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا.
ایلون مسک کی اس پوسٹ پر اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب صارفین ووٹ کر چکے ہیں، جبکہ پول کا وقت ہونے میں تین گھنٹے سے بھی کم وقت باقی ہے۔