برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔فائل فوٹو
 برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔فائل فوٹو

ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماسکو میں شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ ایک دن میں 15 انچ برف  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد  برفباری کا33 سال  کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم  رہا۔

ماسکو شہر میں ایک لاکھ سے زائد ورکرز اور 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کو برفباری صاف کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔