قتل سازش مزید نام

ق لیگ آزاد جماعت ہے،ن لیگ سے مذاکرات کرسکتی ہے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح طور پر کہاہے کہ ق لیگ آزاد جماعت ہے۔ ن لیگ سے مذاکرات کرسکتی ہے ۔ ق لیگ کی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے لیکن پی ٹی یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار باجوہ ہیں۔

زمان پارک لاہور میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا میر حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دارہےکچھ نہیں کہہ سکتا، اسی لیے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دوالگ سیاسی جماعتیں ہیں، ق لیگ کی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سےعمران خان کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی نے لکھ کر مجھے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے اور جمعہ کو یہ ایڈوائس گورنر کو بھجوادی جائے گی