کراچی(امت نیوز)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ایک تولا سونے کی قیمت 2 ہزار 200 اضافےسے ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے ۔
آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 200 اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے تک ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈیوں میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 1796 ڈالر فی اونس ہوگیا ۔
رواں برس یکم جنوری سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 48 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 41 ہزار 757 روپے کا اضافہ ہوا۔
تاہم رواں برس جنوری میں یہ قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے اور ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے پر تھیں جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت تقریباً ایک ہزار 830 ڈالر فی اونس تھی۔