گوگل نے ڈاکٹری نسخہ کو پڑھنے کے لئے نئی ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے ڈاکٹر وں کی مشکل ہینڈ رائٹنگ میں لکھے گئے نسخے کو پڑھنا ممکن ہو سکے گا۔ بھارت میں سالانہ کانفرنس کے دوران گوگل نے اعلان کیا کہ اس نے اسے تجربہ کار فارماسسٹ کی مدد سے بنایا ہے۔ اور اسے جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر کے نسخے کو پڑھنا ایک ایسا مشکل کام ہے جس کا تقریباً ہم سب کو سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اسے سمجھنے کے لئے ہمیں اسے فارماسسٹ کے حوالے کرنے پڑتا ہے۔
لیکن گوگل نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں گوگل نے ڈاکٹری نسخہ جات پڑھنے والا سوفٹ وئیر لانچ کیا ہے۔ یہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، انتہائی ناقابل شناخت ہینڈ رائٹنگز کا پتہ بھی لگا سکتا ہے۔
اگرچہ پروڈکٹ کے لیے ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یہ واضح ہے کہ ایک بار پروڈکٹ ریلیز ہونے کے بعد، یہ گوگل لینس کا حصہ ہوگی۔
یہ طبی دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایک معاون ٹیکنالوجی کے طور پر کام کرے گی، تاہم کوئی فیصلہ مکمل طور پر اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کردہ آؤٹ پٹ کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔”
اس پروڈکٹ کو پہلے بھارت میں متعارف کرایا جائے گا اور پھر اسے دوسرے ممالک میں بھی جاری کیا جائے گا۔