کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین اسٹوکس 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اس سے قبل 1960ء میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی،ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈیکیٹ 82 اور بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گزشتہ روز انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔ زیک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔